ھم اپنی لغت میں اسے ’’ نظامِ محبت‘‘ اور ’’ نظامِ رحمت‘‘ کہہ سکتے ھیں…
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
درودشریف پڑھتے ھی یہ پورا نظام حرکت میں آ جاتا ھے…
مختصر طور پر اس نظام کو سمجھ لیں… درودشریف پڑھنے والے نے … اللہ تعالیٰ سے محبت کا ثبوت دیا…
کیونکہ درودشریف پڑھنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ھے…
یہ ھوئی پہلی محبت…
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم
درود شریف پڑھنے والے نے حضور اقدس ﷺ سے محبت کا ایک حق ادا کیا… یہ محبت ایمان کے لئے لازمی ھے…
جب تک رسول اللّٰہ ﷺ کی محبت … ھمیں ھر چیز سے بڑھ کر حاصل نہیں ھو گی… اس وقت تک ھمارا ایمان کامل نہیں ھو سکتا… اعتبار والا ایمان وھی ھے جس میں حضور اقدسﷺ سے محبت… سب سے بڑھ کر ھو…
ھمیں حضور اقدس ﷺ کی ظاھری صحبت حاصل نہیں ھوئی …
مگر ھم آپ ﷺ کی محبت تو پا سکتے ھیں… یہ محبت ھمیں جس قدر زیادہ نصیب ھو گی اسی قدر ھمارے دل میں…
آپﷺ کی زیارت، شفاعت، صحبت اور تذکرے کا شوق بڑھے گا… درودشریف میں بندہ اپنی اسی محبت کا اظہار کرتا ھے… تو یہ ھوئی دوسری محبت…
ھم نے محبت سے درود شریف پڑھا تو… درودشریف کی خدمت پر مامور ملائکہ نے اسے محبت سے اُٹھایا اور سنبھالا … ان عظیم ملائکہ یعنی فرشتوں کے عجیب و مختلف حالات حدیث شریف کی کتابوں میں آئے ھیں… یہ معزز فرشتے درود شریف کو اُٹھانے ، سنبھالنے اور پہنچانے کی خدمت انجام دیتے ھیں …
بہت تیزی اور محبت سے سر انجام دیتے ھیں…
فرشتوں کو درودشریف سے محبت ھے…
اس کا ثبوت قرآن مجید میں موجود ھے…
یہ ھوئی تیسری محبت
پھر اللّٰه تعالیٰ نے ایک وسیع طاقت اور سماعت رکھنے والا ایک فرشتہ (ایک روایت میں دو فرشتے )مقرر فرما رکھا ھے… جو درودشریف پڑھنے والے کو … بڑی محبت بھری دعاء دیتا ھے اور کہتا ھے ’’ غفرانک اللّٰہ ‘‘…
اللّٰہ تعالیٰ تیری مغفرت فرمائے… فرشتے کی اس دعاء پر دیگر فرشتے آمین کہتے ھیں … اور اللّٰه تعالیٰ اس دعاء کو قبول فرماتا ھے…
یہ ھوئی چوتھی محبت…
فرشتوں نے یہ درودشریف حضور اقدسﷺ تک… درود شریف پڑھنے والے کی ولدیت کے ساتھ پہنچا دیا کہ…
یا رسول اللّٰہ ﷺ ! فلاں بن فلاں نے آپ پر صلوٰۃ و سلام بھیجا ھے… آپﷺ اس صلوٰۃ و سلام کا محبت کے ساتھ جواب ارشاد فرماتے ھیں … سبحان اللّٰہ! حضرت آقا مدنی ﷺ کا جواب … آپ ﷺ کی ھمارے لئے دعاء رحمت… اور ھمارے لئے سلام … یہ ھوئی پانچویں محبت…
اب ان پانچ محبتوں کے بعد… محبت کے مئے خانہ کا اصل دور شروع ھوتا ھے … وہ یہ کہ اللّٰه تعالیٰ توجہ خاص فرماتا ھے… اور پھر اس بندے پر محبت اور رحمت کی بارش فرما دیتا ھے…
دس خاص رحمتوں کا نزول… دس درجات کی بلندی …
دس گناھوں کی معافی… اور معلوم نہیں کیا کیا انعامات…
تو زمین سے لے کر عرش تک… کیسا زبردست ’’ نظام محبت و رحمت ‘‘ متحرک ہو گیا… اب جس بندے کو یہ نعمت نصیب ہوئی… اس کا کون سا مسئلہ ھے جو حل نہیں ھو گا اور کون سی پریشانی ھے جو دور نہ ہوگی۔
شوق و محبت سے درود پاک پڑھتے رہیں
بے شمار برکتیں حاصل ہونگی۔
*📿اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَارَسُوْلَ اللّٰهﷺ📿*
*📿اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیَّدِیْ یَاحَبِیْبَ اللّٰهﷺ📿*
*🔖📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللّٰه عَزَّوَجَل اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللّٰه عَزَّوَجَل اُس پر سو رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللّٰه عَزَّوَجَل اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نفاق اور جہنم کی آگ سے آزاد ہے اُسے بروزِ قیامت شہداء کے ساتھ رکھے گا۔*
(مُعْجَم اَسَط ج٥ ص٢٥٢حدیث ٢٧٣٥)
*📿●☆✧صَلَّی اللّٰهُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدﷺ✧☆●📿*
*🔖جو یہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو اس پر رحمت کے 70 دروازے کھول دیٸے جاتے ہیں۔*
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص ٢٧٧)
*📿اَللّٰهُمَّہ صَــّلِ عَلٰى سَــيَّدِنَاوَمَوْلٰنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلَىٰ اٰلِهِ وَسَــِلّمْ📿*
*🔖📚حضرت اَنَس رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ مدینہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص یہ دُرُودِ پاک پڑھے اگر کھڑا تھا تو بیٹھنے سے پہلے اور بیٹھا تھا تو کھڑے ہونے سے پہلے اس کے گناہ مُعَاف کر دیٸے جاٸیں گے۔*
(المرجع السابق،ص٦٥)
*🔖📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کے لیے مغفرت ہے۔*
(ابنِ عَساکِر ج ١ ص٣٩ حدیث ١٥٣)
*📿اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہٗ📿*
*⬆️ایک دن ایک شخص آیا تو حضورِ انور ﷺ نے اسے صدیقِ اکبر رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ کے درمیان بیٹھا لیا اس سے صحابہ کرام رَضِیَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَنهُ کو تعجب ہوا کہ یہ کون ذی مرتبہ ہے! جب وہ چلا گیا تو سرکار ﷺ نے فرمایا: یہ جب مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے*
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیْع،ص ١٢٥)
*🏷️📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ اے لوگو!بے شگ بروزِ قیامت اس کی دَہشتوں (یعنی گھبراہٹوں)اور حساب کتاب سے نَجات پانے والا شَخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دُنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔*
(الفردوس بمأثور الخطاب ج٥ص٢٧٧حدیث٨١٧٥)
*📿اَللّٰہُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ📿*
*🏷️📚شافِعِ اُمَم صَلَ اللّٰهُ تَعَالٰى عَلَيْهِ وَاٰلِهِ وَسَلَّمَ*
*کا فرمانِ مُعَظَّم ہے: جو شخص یوں درودِ پاک پڑھے اس کے لیے میری شَفاعت واجب ہوجاتی ہے۔*
(الترغیب والترھیب،ج ٢ ص ٣٢٩،حدیث ٣١)
*🏷️📚فرمانِ مصطفٰی ﷺ مسلمان جب تک مجھ پر دُرُود شریف پڑھتا رہتا ہے فِرِشتے اُس پر رَحمتیں بھیجتے رہتے ہیں،اب بندے کی مرضی ہے کم پڑھے یا زیادہ۔*
(ابنِ ماجہ ج ١ ص ٤٩٠حدیث٩٠٧)
*سبحان اللّٰه سبحان اللّٰه ۔۔۔*
*🏷️📿درود پاک کو روز مرہ زندگی کا حصہ بنا لینے والوں کی چھوٹی بڑی مشکلات خود بخود حل ہو جاتی ہیں کیونکہ درودِ پاک عمل الہی ہے اور سنت رب العرشِ عظیم ہے تو آئیں ہم سب بھی مل کر درود پاک پڑھ لیتے ہیں*
*♦️سب سے افضل درودِ پاک♦️*
*📿اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.📿*
*جزاک اللّہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ - آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم*
️️️️
