آجکل میاں بیوی کے رشتہ کو لیکر ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے اس مسئلہ کو گہرائی سے دیکھا جائے تو اس کی بنیاد حسد ہے
عام طور پر خواتین اپنے شوہروں کے معاملہ میں بہت *Possessive* ہو جاتی ہیں وہ خاوند کو اپنی ملکیت سمجھتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ خاوند بس ان کا بن کر رہے اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کو کم سے کم وقت دے ان پر خرچ نہ کرے بعض خواتین تو اس قدر خود غرض ہو جاتی ہیں کہ وہ شوہر کے پیار مال وقت توجہ کو صرف اپنے تک محدود کرنا چاہتی ہیں وہ اس بات کو بھول جاتی ہیں کہ ان کا خاوند کسی کا بیٹا کسی کا بھائی کسی کا چاچو ماموں بھی ہے لہٰذا جب ان کی سوچ میں اتنا حسد اور تنگ نظری ہے تو وہ کبھی خوش نہیں ہو سکتی
بغیر کسی وجہ کے خاوند پر شک نہ کریں کہ کہیں وہ دوسری شادی نہ کر لیں
خاوند کی جاسوسی کرنا بار بار فیس بک چیک کرنا
کیا شیئر کیا؟
کس کو لائق کیا؟
کس کو کمنٹ کیا؟
یہ درست نہیں اس سے آپ بغیر کسی وجہ کے خود کو تکلیف میں ڈالتی ہیں کیونکہ فیس بک پر لوگ جو نظر آتے ہیں ویسے ہوتے نہیں اور جو ہوتے ہیں وہ دکھاتے نہیں
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اپنے شوہر سے تعلق اچھا نہیں یا آپ ان کو وقت نہیں دے پا رہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ پیاری نہیں تو پہلے خود اپنے اندر اعتماد پیدا کریں مثبت سوچیں اور اگر آپ سے کوئی کمی کوتاہی ہو گئی ہے تو اس کا ازالہ کر لیں
اگر آپ کو خاوند کے حوالے سے کچھ خدشات لاحق ہو گئے ہیں تو آپ بغیر لڑائی اور طنز کے بڑی محبت سے ان کے ساتھ بات کریں کیونکہ صرف وہی آپ کو مطمئن کر سکتے ہیں
*اگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ آپ کا خاوند کسی اور عورت کے ساتھ دوستی میں ہے تو آپ آرام سے ان سے بات کر لیں اگر وہ مان جائیں تو فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ آپ کیا چاہتی ہیں لیکن اگر اپنی غلطی مان کر شرمندہ ہوں اور معافی مانگ لیں تو انہیں معاف کر دیں*