*کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشی کے اظہار میں اپنے گھر پر محلے میں مارکیٹ میں لائٹنگ و جھنڈا لگا دیا ؟*
*حضرت سیدتنا آمنہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں ":*
*میں نے تین جھنڈے بھی دیکھے ایک مشرق میں گاڑا گیا تھا، دوسرا مغرب میں اور تیسرا جھنڈا خانہ کعبہ کی چھت پہ لہرا رہا تھا".*
(سیرت حلبیہ ج1 ص109)
*جب آقا و مولا صلی اللہ علیہ و سلم ہجرت کر کے مدینہ طیبہ تشریف لائے تو اہلیان مدینہ نے جلوس کی صورت میں استقبال کیا ۔*
*حدیث شریف میں ہے کہ مرد اور عورتیں چھتوں پہ چڑھ گئے اور بچے اور خدام گلیوں میں پھیل گئے یہ سب باآواز بلند کہہ رہے تھے*
*یا محمد یا رسول اللہ، یا محمد یا رسول اللہ ۔۔*
( صحيح مسلم ج2 باب الھجرۃ )
*💫 میلاد کیا ھے ؟*
*👈 حضور اکرم نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کا ذکر کرنا*
*👈 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن جمال بیان کرنا*
*👈 آپ کی نعتیں پڑھنا*
*👈 آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پیش کرنا*
*👈 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات و کمالات کا ذکر کرنا*
*👈 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل والی آیات اور احادیث مبارکہ لوگوں کو بتانا*
*👈 محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کر کے لوگوں کے دلوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا کرنا*
*👈 نئی نسل کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پہچان کروانا*
*👈 غیر مسلموں کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان و شوکت کا اظہار کرنا*
*👈 اللّٰہ تعالیٰ کے دئیے ہوئے رزق میں سے لوگوں کو کھانا کھلانا*
👈 عید کا مطلب ہے خوشی
👈 اور عید میلاد النبی کا مطلب ہوا :
*نبی کی پیدائش کی خوشی منانا*
آئیے شرک کو ختم کریں ❗
*ہم میلاد مناتے ہیں شرک کو تباہ و برباد کرنے کیلئے -*
*عقیدہ توحید کی پختگی کیلئے* کیونکہ
*میلاد کا معنی ھے پیدائش و ولادت یعنی جس ذات کی ولادت ھو،*
*اور حضرت عبداللہ و آمنہ جس کے والدین کریمین ہوں وہ خدا بھی نہیں اور خدا کا شریک بھی نہیں کیونکہ خدا عزوجل خاندان و ولادت سے پاک ھے* لہذا
*جو میلادی ھوگا وہ مشرک نہ ھوگا اور جو مشرک ھوگا وہ میلادی نہ ھوگا*
*الحمدللہ رب العالمین* 12 ربیع الاول مسلمانوں کے لئے عیدوں کی بھی عید ھے *یقیناً*
*حضور اکرم نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم جہاں میں شاہ بحر و بر بن کر جلوہ گر نہ ہوتے تو کوئی عید عید ہوتی نہ کوئی کوئی شب شب برات*
بلکہ کون و مکان کی تمام تر رونق و شان اس جان جہان رحمت عالمیان سیاح الامکان *محبوب رحمن صلی اللہ علیہ وسلم* کے قدموں کی دھول کا صدقہ ھے
*وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہو*
*جان ہیں وہ جہان کی جان ھے تو جہان ھے*
*( شب قدر سے بھی افضل رات )*
*حضرت سیدنا شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :*
بیشک سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شب ولادت شب قدر سے بھی افضل ہے کیونکہ شب ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس دنیا میں جلوہ گر ہونے کی رات ھے جبکہ لیلۃ القدر سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کو *عطا کردہ شب* ھے اور جو *رات ظہور ذات سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم* کی وجہ سے مشرف ہو وہ اس رات سے زیادہ *شرف و عزت* والی ہے جو *ملائکہ کے نزول* کی بناء پر مشرف ھے
*( ماثبت بالسنہ صفحہ 100 )*
جاری ہے۔ ۔ ۔ ۔
*🌹منتخب اردو تحریریں🌹*
.png)