جب گھرسے باہَر نکلیں تو یہ دُعا پڑھئے: *بِسْمِ اللہِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ*
ترجمہ :اللہ پاک کے نام سے،میں نے اللہ کریم پربھروسا کیا،اللہ پاک کے بغیرنہ طاقت ہے نہ قوت۔
📘(ابو داود،۴/۴۲۰،حدیث:۵۰۹۵)
اِنْ شَآءَ اللہ ! اس دعا کو پڑھنے کی بَرکت سے سیدھی راہ پر رہیں گی ،آفتوں سے حفاظت ہو گی اوراللہ کریم کی مدد شاملِ حال رہے گی،
▪️گھر میں داخل ہونے کی دعا:
*اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْأَ لُکَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَ بِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَ عَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَ کَّلْنَا*
ترجمہ :اے اللہ پاک ! میں تجھ سے داخل ہونےکی اور نکلنے کی بھلائی ما نگتی ہوں،اللہ پاک کے نام سے ہم (گھر میں) داخل ہوئے اور اسی کے نام سے باہر آئے اور اپنے ربِّ کریم پر ہم نے بھروسا کیا۔
📘(ابوداود،۴/۴۲۰،حدیث:۵۰۹۶)
دعا پڑھنے کے بعد گھر والوں کو سلام کرے پھر بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کرے اس کے بعد سورۃُ الاِخلاص شریف پڑھے۔
اِنْ شَآءَاللہ ! روزی میں بَرکت اور گھریلو جھگڑوں سے بچت ہو گی،اگر ایسے مکان (خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے:
*اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللہِ الصّٰلِحِیْن*
ترجمہ: ”ہم پر اور اللہ کریم کے نیک بندوں پر سلام“تو فِرِشتےاس سلام کاجواب دیں گے۔
📙(رَدُّالْمُحتار،۹/ ۶۸۲)
یا اس طرح کہے:
*اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ*
(یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرماہوتی ہے
📓(بہارِشريعت،حصّہ۶ا ص۹۶،شرح الشّفاء للقاری،۲/۱۱۸)
.jpeg)