دودھ پلانے والی ماؤں کوزیادہ دودھ بنانے اور بچے کو ضروری غذائی اجزا کی فراہمی کے لیے مندرجہ ذیل غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ ضرور بنانا چاہیے:
*(1)... میتھی*
میتھی کے فوائد سے کون واقف نہیں ۔ یہ جسم کو ضروری توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دودھ بنانے والے گلینڈز کو تقویت پہنچاتی ہے ۔ اس ٹوٹکے کو ذیابیطس اور ایستھما کے مریض استعمال نہ کریں۔
میتھی میں موجود فائیٹو اسٹروجنزچھاتی میں دودھ بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے ۔
ایک چھوٹے چمچ میتھی دانے کو ایک کپ پانی میں ساری رات بھگوئیں ۔
صبح اس پانی کو ابال لیں ۔
اس سیال کو چھان کر روزآنہ صبح پئیں ۔
*(2) ... سونف*
سونف بھی اس عمل میں معاون ہوسکتی ہے ۔ سونف سے نہ صرف دودھ زیادہ بنتا ہے بلکہ اس سے بچے کا ہاضمہ بھی ٹھیک رہتا ہے ۔
ایک کپ گرم پانی میں سونف بھگو دیں اور آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کر رکھ دیں ۔اس سیال کو چھان کر دن میں دو سے تین بار استعمال کریں ۔
اس کے علاوہ آپ سونف ، زیرہ اور مسری ہم وزن پیس کر ایک بوتل میں رکھ سکتی ہیں ۔ اس کا ایک چھوٹا چمچ روزآنہ تین بار ایک کپ دودھ کے ساتھ استعمال کریں ۔ دو ہفتوں میں اس کا اثر ظاہرہونا شروع ہوجائے گا ۔
*سونف کو کھاناپکانے میں بھی استعما ل کیا جاسکتا ہے ۔
*(3) ... زیرہ*
سونف کی طرح زیرہ بھی دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے ایک مفید غذا ہے ۔ اس سے بچے کا پیٹ بھی نہیں پھولتا اور اس کا دودھ بھی آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے ۔ ساتھ ہی اس کے استعمال سے ماں کو بھی طاقت ملتی ہے ۔
ایک چھوٹا چمچ زیرہ ایک چھوٹا چمچ چینی گرم دودھ میں ملاکرسونے سے پہلے روزآنہ چند ہفتوں تک استعمال کریں ۔
دوسرا ٹوٹکا یہ ہے کہ زیرے کو پانی میں ابال کر چھان لیں ۔ اس میں آدھا کپ دودھ ایک چھوٹا چمچ شہد شامل کرلیں۔ اس سیال کو روزآنہ ایک بار پئیں ۔
*(4) ... دارچینی*
اس جڑی بوٹی سے دودھ کا ذائقہ (Taste) اچھا ہوتا ہے جس سے بچے کی خوراک بڑھتی ہے ۔ اس کے استعمال سے بچے کی پیدائش کے بعد ماہواری کی تاخیر میں مدد ملتی ہے ۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ عورت بچے کی پیدائش کے بعد جلدی حمل ٹہرنے سے محفوظ رہتی ہے ۔
ایک چٹکی دارچینی پاؤڈر کو آدھا چمچ شہد کے ساتھ ملائیں۔
اسے گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں
دو مہینے تک اس نسخے پر عمل کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہونگے ۔
*(5) ...لہسن*
کہا جاتا ہے کہ جو مائیں اپنی خوراک میں لہسن کا استعمال زیادہ رکھتی ہیں وہ طویل عرصے تک بچے کو اپنا دودھ پلاسکتی ہیں ۔ لہسن کے استعمال سے بچے کو دودھ کا ذائقہ بھی پسند آتاہے ۔
تین لہسن کے جوئے کو کدو کش کرلیں۔
اسے ایک کپ پانی میں ابال لیں جب تک یہ ایک چوتھائی مقدار میں نہ رہ جائے ۔
اب اس میں ایک کپ دودھ شامل کریں اور ایک بار پھر ابالیں۔
چولہے سے اتار کر آدھا چمچ شہد شامل کریں اور چھان لیں۔
اسے دودھ پلانے کے عرصے میں روزآنہ صبح ایک بار ضرور پئیں۔۔
*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_
.jpeg)