ایک عورت کو چوتھی طلاق ہوئی اور اس نے 5ویں شادی کر لی.... لیکن ایک لمبے عرصے تک 5ویں طلاق نہ ہوئی
تو اڑوس پڑوس اور سہیلیوں کو بڑی حیرانگی ہوئی........
انھوں نے وجہ جاننے کی کوشش میں خاتون سے سوال کیا
بہن کیا،........وجہ بنی کہ آپ کو 4 طلاقیں تو حلدی جلدی ہو گئیں لیکن اب پانچویں بار آپ نے ایک لمبا عرصہ گزر گیا کوئی طلاق نہیں لی
خاتون نے جواب دیا، پہلا شوہر ہر بات پر ٹوکتا تھا، میرا گزارا نہیں ہوا اور میں نے پہلی طلاق لے کر دوسری شادی کر لی۔ دوسرا شوہر ٹوکنے کے ساتھ ساتھ گالم گلوچ بھی کرتا تھا، میرا گزارا نہ ہوا تو میں نے دوسری طلاق لے لی، تیسری شادی کے بعد شوہر ایسا ملا کہ جو ٹوکتا بھی تھا، گالم گلوچ بھی کرتا اور مارتا بھی تھا لہزا میں تنگ آگئی اور تیسری طلاق ہوگئی لیکن مجھے چوتھی شادی بھی راس نہ آئی کیونکہ چوتھا شوہر ٹوکتا بھی تھا گالم گلوچ بھی کرتا، مارتا بھی اور گھر سے بھی نکال دیتا تھا، میں نے اس سے جان چھڑائی اور
چوتھی طلاق لے لی، پھر گھر والوں نے میری پانچویں شادی کردی، اب یہ ٹوکتا بھی ہے، گالم گلوچ بھی کرتا ہے، مارتا بھی ہے اور کبھی کبھی غصے میں گھر سے نکال بھی دیتا ہے اور کھانے کو بھی نہیں دیتا لیکن میں اس سے راضی ہوں اور طلاق نہیں لوں گی
سب جیران پریشان اور دانتوِں میں انگلیاں دبا کر رہ گئے اور ایک ساتھ سب کے منہ سے نکلا، اب کیوں طلاق نہیں لو گی؟
خاتون نے جواب دیا، پہلے سب تجربوں سے معلوم ہوا کہ ہر بار پہلے سے زیادہ زلالت تکلیف اور دکھ ملے ہیں،
اب اسی پر صبر کر لوں گی، یہ نہ ہو کہ اس کے بعد اس سے بھی بُرا شوہر ملے
(عقل والوں کے لیے اس میں نشانیاں ہیں)