*فرش پر بیٹھنا اور غذا کھانا قدیم وقتوں میں انتہائی عام تھا- پرانے دور میں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانا نہ صرف روزمرہ کی زندگی کا بنیادی حصہ تھا بلکہ یہ سب غذا کے احترام میں بھی کیا جاتا تھا- آج کل ہماری زندگی میں ایک انقلاب برپا ہوچکا ہے اور لوگ زمین کے بجائے کرسی میز پر بیٹھ کر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں*
*حقیقت یہ ہے کہ ہم زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے حیرت انگیز فوائد سے لاعلم ہیں- آج کے آرٹیکل میں ہم انہی فوائد کا ذکر کریں جن کے بارے میں جاننے کے بعد آپ بھی اسی عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیں گے-*
*(1) ... جب آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کے جسمانی خدوخال مناسب انداز میں ڈھلنا شروع ہوجاتے ہیں جس سے آپ کے اٹھنے بیٹھنے کے انداز میں بھی بہتری آجاتی ہے- اس کے علاوہ اس عمل سے آپ کا نظامِ ہضم بھی اپنا کارگردگی بہتر طریقے سے سرانجام دینے لگتا ہے جبکہ جوڑوں اور پٹھوں پر پڑنے والے دباؤ میں بھی کمی آتی ہے- جب آپ فرش پر بیٹھتے ہیں تو آپ کی کمر بالکل سیدھی ہوتی ہے اور اس وجہ سے بھی آپ کا بیٹھنے کے طرز میں بہتری آتی ہے-*
*(2) ... متعدد تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو افراد زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں ان کے جوڑوں پر سے نہ صرف دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ خون کی گردش میں بہتری آتی ہے- اور یہ بہتری ان کے دل کو طاقت فراہم کرتی ہے- اس لیے کوشش کیجیے کہ کھانا کم سے کم زمین پر بیٹھ کر کھائیے-*
*(3) ... جب آپ فرش پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ اس وقت پرسکون ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی توجہ اس بات پر ہوتی کہ آپ کیا کھا پی رہے ہیں؟ ایسی صورت میں آپ کا دماغ آپ کے کھانے کی عادت پر توجہ مرکوز کر دیتا ہے- اور اسی عادت کی وجہ سے آپ کا جسم دماغ کو تھوڑا سا کھانے پر ہی بھرپور ہونے کا سگنل بھیج دیتا ہے اور یوں آپ اضافی کھانے سے بچ جاتے ہیں اور آپ کا وزن قابو میں رہتا ہے- لیکن جب آپ کھانا کھڑے ہو کر کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ یہ تمام عوامل سرانجام نہیں دیتا-*
*(4) ... ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایسے افراد جو زمین پر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اور بغیر کسی سہارے کے کھڑے ہوجاتے ہیں وہ دیگر افراد کے مقابلے زیادہ طویل زندگی پاتے ہیں- یقیناً اس کی بنیادی وجوہات وہی ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے-*
*(5) ... زمین پر بیٹھ کر غذا کھانا آپ کے نظامِ ہضم کی بہترین کارکردگی کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے- اس سے آپ کے پیٹ کے پٹھے مسلسل حرکت کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے غذا آسانی سے ہضم ہوتی رہتی ہے...*
*ضروری بات*
_اس پوسٹ میں شامل تمام مواد کا مقصد صرف معلومات فراہم کرنا ہے اور اسے طبی مشورے کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے۔ قارئین کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے کے بارے میں صحت سے متعلق متعلقہ پیشہ ور افراد سے رابطہ کرنا چاہئے۔_