*اگر قومی اسمبلی سے قانون پاس کرا لیا جائے کہ*
*(1) پنجاب کا نجی و سرکاری سارا رقبہ آج سے میاں شریف والد گرامی نوازشریف کے نام منتقل کر دیا گیا ہے،*
اور
*(2) سندھ کی ساری زمین بلاول زرداری کے دادا حاکم علی زرداری کے نام منتقل کر دیا ہے اور اب وہ قانونی طور پر اس کے قابض و مالک ہیں۔۔۔۔۔*
*تو کیا آئین سپریم کورٹ آف پاکستان یا کسی اور آئینی ادارے یا عہدیدار کے پاس اختیار ہے کہ وہ اس طرح کا قانون پاس کرنے والوں کو کوئی سزا دے سکتا ہے۔۔۔۔۔؟*
*اگر ایسا ہے تو جناب نیب قوانین میں ترمیم کر کے ملکی خزانے لوٹنے والوں کو جو تحفظ فراہم کر دیا گیا ہے اور وہ اس قانون کی آڑ لیکر دھڑا دھڑ اپنے خلاف ان مقدمات کو عدالتوں سے خارج کرا رہے ہیں جن میں انکو سزائیں ہونا اور لوٹے ہوئے مال کی برآمدگیاں یقینی ہو رہی تھیں ۔۔۔*
*محب وطن اور فکر مند پاکستانی اس صورتحالسے انتہائی پریشان اور مایوس ہیں اگر پاکستان کے سب سے بڑے منصف پاکستان کے خلاف ہونے والی اس کھلم کھلا قانونی ڈکیتی کو روک نہیں سکتے تو براہ مہربانی سپریم کورٹ ایک حکمنامہ جاری کر دے کہ پاکستان کا ہر شہری اپنے زور بازو سے پچاس کروڑ روپے تک کی ڈکیتی مارنے کا حق رکھتا ہے اور اس سےکسی طرح کی باز پرس کرنے کا ریاست کو اختیار نہیں ہے۔۔۔۔*
*اسمبلی سے پاس ہونے والے نیب کے اس قانون سے تمام پاکستانی مساوی بنیادوں پر استفادہ حاصل کر سکیں۔۔۔۔۔*
*اگر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے جو کہ یقینا نہیں ہے تو پھر جناب انصاف کا تقاضہ یہی ہے کہ اس قانون کو نا صرف ختم کیا جائے بلکہ اس قانون کو بنانے والوں کو تاحیات نا اہل کیا جائے کیونکہ ڈکیتی کو قانونی تحفظ دینے والے کسی طور بھی عوامی نمائندگی کی اہل نہیں ہو سکتے اور اس قانون سے فائدہ اٹھانے والے تمام مقدمات کو واپس انکی کی سابقہ پوزیشنز پر بحال کیا جائے۔۔۔۔۔*
*پاکستان کا ہر شہری پاکستان کو انصاف دلانے کے لیے پاکستان کے منصف اعظم کی طرف اُمید بھری نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔۔۔۔۔*
*اگر عدالت عظمی پاکستان کو لُٹنے سے نہیں بچا سکتا تو پھر اور کون سا ادارہ ہے ؟؟*
*کیا آپ چاہتے ہیں کہ عام مہنگائ اور غربت میں پسے ہوے لوگ سڑکوں پے آ جائیں اور ان لٹیروں کے گریبانوں پر خود ہاتھ ڈال دیں ۔*
*اگر رات میں نہی تو کم از کم دن کی روشنی میں عدل فراہم کر دیں اور ملک کو بربادی سے بچا لیں 🙏*
*وَمَـــــا عَـــــلَيْـــــنَا إِلاَّ الْبَـــلاغُ الْمُبِـــــينُ*
*" اور ہماری ذمہ داری اس سے زیادہ نہیں ہے کہ صاف صاف پیغام پہنچا دیں ۔"*
۔
.jpeg)