*سبق نمبر : 13*
🔆 *حالتِ "جلسہ"*
*یعنی دو سجدوں کے درمیان پڑھی جانے والی دوسری مشہور دعا.*
*دعا:-*
*اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاھْدِنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَعَافِنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَارْفَعْنِیْ*
’’اے اللہ! مجھے معاف کردے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میرے نقصان پورے کردے، مجھے عافیت دے، مجھے رزق دے اور مجھے بلندی عطا فرما۔‘‘
*- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -*
🔆 *دعا کا لفظی ترجمہ :*
*اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ*
’’اے اللہ! مجھے معاف کردے،
*وَارْحَمْنِیْ*
مجھ پر رحم فرما،
*وَاھْدِنِیْ*
مجھے ہدایت دے،
*وَاجْبُرْنِیْ*
میرے نقصان پورے کردے،
*وَعَافِنِیْ*
مجھے عافیت دے،
*وَارْزُقْنِیْ*
مجھے رزق دے
*وَارْفَعْنِیْ*
اور مجھے بلندی عطا فرما۔‘‘
*========================*
*نوٹ :*
قابلِ غور بات ہے،
توجہ فرمائیں. 👇🏻
رکوع سے اُٹھ کر کھڑے ہونے کو قومہ کہا جاتا ہے.
قومہ کی حالت میں پڑھی جانے والی دعا، *جو کہ سبق نمبر 10 میں بھیجی گئی ہے*👇🏻
*رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ*
*حَمْدًا کَثِیْرً طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ.*
دعا کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے... رکوع سے اُٹھ کر اتنی دیر تک کھڑا ہونا چاہیے کہ جتنی دیر میں دعا کے یہ الفاظ ادا کیے جا سکیں.
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
اسی طرح دو سجدوں کے درمیان پڑھی جانے والی آج کی بھیجی گئی دعا کو دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ
دو سجدوں کے درمیان اتنی دیر بیٹھنا چاہیے کہ جتنی دیر میں یہ دعا پڑھی جا سکے.
قومہ اور جلسہ سکون سے ادا کریں.
نماز کے اندر قومہ کرنا اور جلسہ کرنا *واجب* ہے...
نیز *تعدیل ارکان* بھی واجبات میں سے ہے..
*تعدیل ارکان*
یعنی : تمام ارکان کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا.
واجب کا ادا کرنا ضروری ہے،
واجب اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو *سجدہ سہو* کرنا ہوگا،
اور اگر واجب کو جان بوجھ کر چھوڑیں گے تو نماز نہیں ہوگی،
دوبارہ سے نماز ادا کرنی ہوگی...
*======================*
نماز کا ترجمہ مکمل ہونے کے بعد،
*ان شاءاللہ* نماز کے مسائل پر بات کی جاۓ گی.
اگر آپ نے ابھی گروپ کو Join کیا ہے تو
گزشتہ تمام اسباق حاصل کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کریں.📲
*=======================*
.jpeg)