*✨ بارہ 12 ربیع الاول پر اجماع امت :*
" بیشک اللہ میری امت کو گمراہی پر جمع نہیں فرمائے گا :"
*(مشکوۃ صفحہ 20)*
امام قسطلانی ،علامہ زرقانی ، علامہ محمد بن عابدین شامی کے *بھتیجے* علامہ احمد بن عبد الغنی دمشقی، علامہ یوسف نبہانی اور *شیخ عبد الحق محدث دہلوی* رحمۃ اللہ علیہم نے تصریح فرمائی کہ:"
*امام المغازی محمد بن اسحاق وغیرہ علماء کی تحقیق ھے کہ یوم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول ھے*
علامہ ابن کثیر نے کہا
*" یہی جمہور سے مشہور ہے "*
اور علامہ ابن جوزی اور علامہ ابن جزری نے اس پر اجماع نقل کیا ہے اس لئے کہ سلف و خلف کا تمام شہروں میں *12 ربیع الاول کے عمل پر اتفاق ھے* بالخصوص اہل مکہ اسی موقع پر جائے ولادت با سعادت پر جمع ہوتے اور اس کی زیارت کرتے ہیں ملخصا
*( زرقانی شرح مواہب جلد 1 صفحہ 132 جواہر البحار جلد 3 صفحہ 1147 ماثبت من السنۃ صفحہ 57 مدارج النبوت صفحہ 14 📚 )*
📌 نام نہاد اہل حدیث نجدی وہابی دھرم کے نزدیک *پانچ 5 اور عیدیں* ہیں
*"جماعت اہل حدیث"* کے بالعموم اور حافظ عبد القادر روپڑی کے بالخصوص ترجمان ہفت روزہ *"تنظیم اہلحدیث"* لاہور نے 17 مئی 1963 کی اشاعت میں لکھا ہے کہ ":
*مومن کی پانچ عیدیں ہیں*
*١ -* جس دن گناہ سے محفوظ رہے
*٢ -* جس دن خاتمہ بالخیر ہو
*٣ -* جس دن پل صراط سے سلامتی کے ساتھ گزرے
*٤ -* جس دن جنت میں داخل ہو اور
*٥ -* جب پروردگار کے دیدار سے بہرہ یاب ھو
*( تنظیم اہلحدیث )* کا یہ بیان حضرت سیدنا بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
*( درۃ الناصحین صفحہ 263 📚 )*
*📌 مقام انصاف ھے کہ* جب مومن کی اکٹھی *پانچ 5 عیدیں* تکمیل دین کے خلاف نہیں تو جن کے صدقے و وسیلہ سے ایمان قرآن اور خود رحمن ملا ان کے یوم ولادت کو عید کہہ دینے سے دین میں کونسا رخنہ پڑ جائے گا ؟
*جبکہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نہ عید عید الفطر اور عید الاضحٰی کے مقابلے کے لئے ھے اور نہ ان کی شرعی حیثیت ختم مقصود ہے*
*👈 اکابرین دیوبند کے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی نے اپنا معمول یوں بیان کیا ہے:*
*" فقیر کا مشرب یہ ہے کہ محفل مولود میں شریک ہوتا ہوں بلکہ زریعہ برکات سمجھ کر ہر سال منعقد کرتا ہوں اور قیام میں لطف و لذت پاتا ہوں"۔*
(فیصلہ ہفت مسلہ ص5)
*({ لنگر عید میلاد النبی })*
*نجدی وہابی دیوبندی* جنہیں بڑا ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کا عید میلاد النبی منانے کا انداز و عقیدہ ملاحظہ کیجئے 👇🏿
*👈 شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے والد شاہ عبدالرحیم محدث دہلوی فرماتے ہیں:*
*میں ہر سال میلاد کے دنوں میں کھانا پکوا کر لوگوں کو کھلایا کرتا تھا ایک سال قحط کی وجہ سے بھنے ہوئے چنوں کے سوا کچھ میسر نہ ہوا، میں نے وہی چنے تقسیم کیے رات کو آقا و مولا صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے مشرف ہوا تو دیکھا تو وہی بھنے ہوئے چنے آپ کے سامنے رکھے ہوئے ہیں اور آپ نہایت خوش اور مسرور ہیں"۔*
(الدرالثمین ص8)
*📌 نجدیوں کے قبضہ سے پہلے حرمین شریفین میں میلاد منایا جاتا تھا*
*👈 دیوبند علماء کے مرشد فرماتے ہیں :*
*تمامی اہلِ حرمین* میلاد مناتے ہیں ہمارے لئے حجت کافی ہے اور ذکر سرکار صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کیسے مذموم ہو سکتا ہے۔
*( شمائم امدادیہ صفحہ 87 مطبوعہ لکھنو حکیم الامت دیوبند اشرفعلی تھانوی ) ۔*
*کوئی منکرِ میلاد جواب دے گا نجدیوں کے قبضہ سے پہلے تمام اہلِ حرمین والے جو میلاد مناتے تھے وہ سب بدعتی اور گمراہ تھے اور مرشد علمائے دیوبند و تھانوی پر کیا فتویٰ لگے گا ؟*
*📌 یا پھر سارے منافقانہ فتوے مسلمانانِ اہلسنّت پر لگا کر صرف امتِ مسلمہ میں تفرقہ و انتشار اور فساد پھیلانے کے لئے ہیں ۔*
*📌 انگریز سرکار کو جشنِ جوبلی مبارک ہو مگر جسنِ میلاد بدعت ہے وہابی منافقت*
*👈 مشہور غیر مقلد وہابی محمد حسین بٹالوی لکھتا ہے :*
*انگریز سرکار کو جشنِ جوبلی مبارک ہو ہم اہلحدیثوں کا رواں رواں خوش ہے اتنا کوئی خوش نہ ہوگا جتنا ہم اہلحدیث انگریز سرکار کے جشنِ جوبلی پر خوش ہیں ۔*
( اشاعۃ السنہ جلد نمبر 9 صفحہ نمبر45 )
*جشن عید میلاد النبی* منانے پر کیسے کیسے *اعتراضات* اور نبی کے *منکر کافروں* کی کتنی خوشیاں منائی جا رہی ہیں
*ھے کوئی اس منافقت کا جواب ؟*
*📌 دیوبندیوں کو ہندوؤں کی ہولی کے لنگر و سبلیں مبارک ہوں*
دیوبندیوں کے نزدیک *سبیل امام حسین رضی اللہ عنہ* اور *جشنِ عید میلاد النبی کا لنگر اور اولیاء اللہ کے عرس منانے پر لنگر حرام ہے* نعوذبااللہ
مگر ہندوؤں کی ہولی کے کھانے و پانی جائز ہیں ۔
*( فتاویٰ رشیدیہ صفحہ نمبر ۵۷۵ قطب العالم دیوبند )*
قطب العالم دیوبند نے سچی بات کہہ دی اولیاء اللہ علیہم الرحمہ و امام حسین رضی اللہ عنہ کے لنگر و سبیل و جشنِ عید میلاد النبی کے منکروں کے نصیب میں یہی کچھ ہی آتا ہے ۔
*وہابی دیوبندی تیرا نصیب*
*📌 جسے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے میلاد کی خوشی نہ ہو وہ مسلمان نہیں*
*نواب صدیق حسن خان غیر مقلد وہابی لکھتے ہیں :*
جسے آپ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) کے *میلاد* کا حال سن کر اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے *میلاد کی خوشی نہ ہو وہ مسلمان نہیں* اور واقعہ شقِ صدر چار بار ہوا ۔
( الشمامۃ العنبریہ صفحہ نمبر 12 )
👈 نواب صاحب کے فرمان پر وہ لوگ اپنا محاسبہ کرلیں جو میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم پر *شرک و بدعت کے فتوے لگاتے ہیں ۔*
*سوال بارہ (12) ربیع الاول وفات النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہےتو وفات کا غم کیوں نہیں مناتے ؟*
*جواب : حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کا ظاھری وصال بارہ (12) ربیع الاول کو نہیں ھوا اور*
*حضور بارہ (12) ربیع الاول نے تین (3) دن سے زیادہ غم منانے سے منع فرمایا*
*صرف بیوی کے لئے چار (4) ماہ دس (10) دن غم ھے دیکھئے*
(صحیح بخاری کتاب الجنایزحدیث نمبر 1280 دار الکتب العلمیۃ بیروت) ۔
*📌 میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر شیطان رویا تھا*
*امام ابو نعیم اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ متوفی 430 ہجری لکھتے ہیں :*
ابلیس (شیطان) *چار بار* بلند آواز سے رویا ہے ،
*پہلی بار* جب اللہ تعالیٰ نے اسے لعین ٹھہرا کر اس پر لعنت فرمائی ،
*دوسری بار* جب اسے آسمان سے زمین پر پھنکا گیا ،
*تیسری بار* جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت ہوئی ،
*چوتھی بار* جب سورۃ الفاتحہ نازل ہوئی ۔
( حلیۃ الاولیاء جز ثالث صفحہ نمبر 299 عربی )
*نثار تیری چہل پہل پر ہزاروں عیدیں ربیع الاول*
*سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں*
اب جس کا دل چاہے بارہ (12) ربیع الاول کو ابلیس کے ساتھ رہ کر گزارے اور *جس کا دل چاہے امت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محفل میلاد منعقد کرتے ہوئے اظہار مسرت کرے ۔*
*👈 مکتبہ فکر دیوبند مفتی محمد شفیع صاحب لکھتے ہیں :*
نبی کریم صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم کا *یوم ولادت 12 ربیع الاوّل ہے اور اس پر اجماع ہے* 9 ربیع الاوّل کا قول *جمہور امت کے خلاف* ہے ۔
( سیرت خاتم الانبیاء صفحہ 12، 13 مفتی محمد شفیع دیوبندی )
*مکتبہ فکر وہابیہ دیوبندیہ کے لوگوں سے گذارش ہے وہابیت کی راہ چھوڑیئے وہابیوں نجدیوں والا بغض و عداوت رسول صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ و صحبہ وسلّم والا راستہ چھوڑیئے اپنے اکابرین کی ہی مان کر اہلسنت کے سَچے اور سُچے راستے پر آ جایئے آئیے *مفتی اعظم دارالعلوم کراچی دیوبند کی بتائی ہوئی تاریخ 12 ربیع الاوّل پر ہی اتفاق کر لیجئے ۔*
اب جو مکتبہ فکر کے لوگ یہ کہتے ہیں عوام کو گمراہ کرنے کے لئے او جی ولادت کی تاریخ 8 یا 9 ھے وہ بتائیں آپ سچے یا آپ کے دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم سچے ۔
*سچا کون اور جھوٹا کون فیصلہ خود کیجئے ۔*
جاری ہے۔۔ ۔ ۔ ۔
*🌹منتخب اردو تحریریں🌹*
.jpeg)