*▪️پانی پینے کا طریقہ*
پانی بیٹھ کر، اُجالے میں دیکھ کر، سیدھے ہاتھ سے بِسْمِ ﷲ پڑھ کر اس طرح پئیں کہ ہر مرتبہ گلاس منہ سے ہٹا کر سانس لیں ،پہلی اور دوسری بار ایک ایک گھونٹ کر کے پی لیجئے اور تیسری سانس میں جتنا چاہیں نوش کیجئے اس طرح پینے سے پیاس بجھ جاتی ہے ،پانی کو چوس کر پیا کیجئے، بڑے بڑے گھونٹ نہ پیئے، جب پی لیں تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہیں ۔
نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم تین سانس میں پانی پیا کرتے تھے۔اس کی حکمت خود ہی یوں ارشاد فرمائی:
اس طرح پینے میں زیادہ سیرابی ہوتی ہے اور صحت کے لیے مفید اور خوشگوار بھی ہے۔
📘(مسلم،ص863،حدیث:5287)
نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم ہر سانس کےشروع میں ”بسم اللہ“ اور آخر میں ”اَلْحَمْدُلِلّٰہِ“ کہتے تھے۔
📓(معجم کبیر ،ج10، ص253، حدیث:10475)
اللہ تعالیٰ ہمیں ہر کام سنّت کے مطابق کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
🤲🏻🌹🤲🏻
.jpeg)