*ماہنامہ فیضانِ مدینہ ستمبر، 2022ء*
لَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ 66 بار روزانہ پڑھ کر مریض پر دم کیجئے اِن شآءَ اللہ فائدہ ہو گا۔ (مدت علاج: تاحصول شفا)
📖 بیمار عابد، ص36
*مال میں خیروبرکت*
*اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَعَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ*
جو شخص اس درود پاک کو پڑھے گا اس کا مال و دولت روز بروز بڑھتا رہے گا۔
📖 تفسیر روح البیان، 7 / 233
*زہریلے جانوروں سے محفوط رہنے کی دعا*
نمازِ فجر اور نمازِ مغرب کے بعد ہر روز 3 بار یہ دُعا پڑھئے اوّل وآخر تین تین بار درود شریف پڑھ لیجئے:
*اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ*
اس کے بعد پارہ 23 سورۃُ الصّٰفّٰت کی آیت 79 بھی پڑھئے۔ یہ دُعا سفر و حضر میں ہمیشہ ہی صبح شام پڑھا کیجئے، زہریلی چیزوں سے محفوظ رہیں گے، بہت مجرَّب ہے۔
📖 مراٰۃ المناجیح، 4 / 35
*برائے قوتِ حافظہ*
دینی کتاب یا اسلامی سبق پڑھنے سے قبل ذیل میں دی ہوئی دعا (اوّل آخردُرُودِ پاک کے ساتھ) پڑھ لیجئے اِن شآءَ اللہ جو کچھ پڑھیں گے یاد رہے گا:
*اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِکْمَتَکَ وَانْشُرْ عَلَیْنَا رَحْمَتَکَ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام*
*📖 المُستطرَف، 1 / 40 مفہوماً*
.jpeg)